تازہ ترین

''اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے 90وینٹی لیٹر موجود ہیں جن میں سے صرف 13استعمال میں ہیں باقی 77مریضوں کیلئے موجود ہیں''

''اسلام-آباد-میں-کورونا-مریضوں-کیلئے-90وینٹی-لیٹر-موجود-ہیں-جن-میں-سے-صرف-13استعمال-میں-ہیں-باقی-77مریضوں-کیلئے-موجود-ہیں''

اسلام آباد: اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے 90وینٹی لیٹر موجود ہیں جن میں سے صرف 13استعمال میں ہیں باقی 77مریضوں کیلئے موجود ہیں، ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شہر کے ہسپتالوں میں جگہ اور وینٹی لیٹر کم پڑنے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مصدقہ طور پہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2589ہے جن میں سے 496مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں 90وینٹی لیٹر موجود ہیں جن میں سے صرف 13استعمال میں ہیں باقی 77مریضوں کیلئے موجود ہیں۔ https://twitter.com/zfrmrza/status/1267523581669507079 واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ کہا گیا تھا کہ پمز ہسپتال میں 31 خالی بیڈ تو موجود مگر وینٹی لیٹر نہ ہونے کے سب ڈاکٹرزمریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیجنے پر مجبور ہوگئے ۔پمز حکام نے بتایاکہ اب تک حکومت کی جانب سے ایک بھی نیا وینٹی لیٹر نہیں ملا۔ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پولی کلینک ہسپتال کا بھی یہی حال ہے، پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 75 بستروں پر چوالیس مریض زیر علاج ہیں،پمز ہسپتال میں صرف گیارہ وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،ڈاکٹرز نئے سیریس مریضوں کو کسی اور ہسپتال جانے کا کہہ رہے ہیں، پمز حکام کے مطابق گیارہ ویٹی لیٹرز میں سے آٹھ سرجیکل وارڈ ور دیگر تین کارڈیک وارڈ سے گزشتہ دنوں ہی لیے گئے ہیں۔تاہم اب ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں 90وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ پمز حکام کے مطابق وینٹی لیٹرز کی کمی کا معاملہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر ظفر مرزا کے سامنے اٹھایا، ظفر مرزا نے عارضہ قلب وارڈ بند کر کے تمام وینٹی لیٹر آئسولیشن وارڈ کو دے دینے کا مشورہ دیا۔پمز انتظامیہ نے ظفر مرزا کا مشورہ قابل عمل نہ جانتے ہوئے رد کر دیا تھا، پولی کلینک میں صرف سات وینٹی لیٹرز موجود اور بائیس بستر پر مشتمل آئسولیشن سنٹر کی سہولت میسر ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک ایک بھی ایسا مریض نہیں جسے وینٹی لیٹر نہ ملا ہو، روزانہ میٹنگ کرتے ہیں حالات قابو میں ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں