کرکٹ آسٹریلیا کی نئی پالیسی، پہلے ملکی لیگ پھر غیر ملکی لیگ
شائع شدہ تاریخ 08 اگست, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچل مارش اور میٹ شارٹ کا ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش اور میٹ شارٹ کو بی بی ایل کمٹمنٹ مکمل ہونے پر ریلیز کیا جائے گا جب کہ میچل مارش اور میٹ شارٹ بی بی ایل کے مکمل ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کپتان میچل مارش اور میٹ شارٹ پہلی مرتبہ ساؤتھ افریقہ لیگ کھیلیں گے ۔
یاد رہے کہ ایس اے ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری سے شروع ہو گی جب کہ بی بی ایل 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔