کراچی، جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی
شائع شدہ تاریخ 03 جنوری, 2020
کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئی آگ پر قابو پالیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر روانہ کی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سلیمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ گائنی وارڈ کے بند کمرے میں لگی ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے ایک انکیوپیٹر اور دو اسٹریچرز کو نقصان پہنچا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔