کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

شائع شدہ تاریخ 23 جون, 2026
کراچی-میں-گیسٹرو-اور-اسہال-کے-مریضوں-کی-تعداد-میں-اضافہ

شہر کے مختلف اسپتالوں کے شعبۂ ایمرجنسی میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ڈاکٹر عمران سرور کے مطابق سول اسپتال میں پیٹ کے امراض اور ڈائریا کے 200 سے زائد مریض روز آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں روز گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پیٹ درد، الٹی، متلی اورلوز موشن کی شکایات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، فریزر میں رکھا گیا گوشت اگر مناسب طریقے سے پکا نہ ہو تو معدے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ غیر معیاری اور آلودہ کھانے گیسٹرو کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں، شہری تازہ اور صاف ستھری غذا کا استعمال کریں، کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں اور اسے فریج میں مناسب درجۂ حرارت پر محفوظ کریں۔