کراچی میں دو مقامات پر آتشزدگی، بھاری مالیت کا نقصان
شائع شدہ تاریخ 02 جنوری, 2020
کراچی کے علاقے کورنگی میں گتا فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا گتا جل گیا جبکہ جمشید روڈ پر ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ویٹا چورنگی پر لگی آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں بروقت پہنچ گئیں، 3 گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے سے بھاری مالیت کا گتا جل گیا۔ ادھر جمشید روڈ پر قائم ریسٹورنٹ میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسٹورنٹ میں رکھا گیا سامان جل گیا تاہم اس واقعہ میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ نے کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔