ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
شائع شدہ تاریخ 05 ستمبر, 2026
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 سے 7 ستمبر تک کے لیے ہوں گی۔