لندن میں بلاول بھٹو کی آصف زرداری سے ملاقات، سندھ کی تقسیم پر اہم فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 05 ستمبر, 2026
ملاقات لندن میں آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں بختاوربھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات 5گھنٹے تک جاری رہی،بلاول بھٹو کی صدر مملکت سے پاکستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤ قف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ ہوا، جبکہ ملاقات میں فریال تالپورکی تقریر بھی زیر بحث آئی۔
ملاقات کے بعد بلاول اور بختاور بھٹوزرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ چندروز لندن میں موجود ہوں۔