ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتار

شائع شدہ تاریخ 05 ستمبر, 2026
ڈیفنس-فیز-8-میں-نوجوان-پر-تشدد،-مرکزی-ملزم-گرفتار

وائرل ویڈیو میں نوجوان پر 3 لڑکوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا  تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ملزم ملک ابراہیم کو گرفتار کیا۔

متاثرہ نوجوان علی جعفری کا دعویٰ ہے کہ دوستوں کے ساتھ ڈیفنس فیز 6 میں کھانا کھانے گیاتھا،کھانا کھا کر باہر نکلا تو سرپر کسی نے ڈنڈا مارا جس سے وہ بےہوش ہوگیا۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان کارمیں ڈال کرلےگئے، تشدد کیا، ایک لڑکا پستول تانے کھڑا رہا،ملزمان معافی مانگنےکا کہتے رہے، ملزمان نے پیسے بھی مانگے اور  اس کے اکاؤنٹ سے خریداری کی۔

پولیس کا کہناہے کہ نوجوان کا گزری تھانے کی حدود میں گیمنگ زون میں جھگڑا ہوا تھا۔تشدد کا واقعہ 29 اگست کو پیش آیا تھا۔