پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کو دھچکا، دو غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس
شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2026
تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ٹیم پشاور زلمی کے بنگلادیشی کرکٹرز ناہید رانا اور شورف الاسلام وطن واپس روانہ ہوگئے تاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے خلاف ناہید رانا نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شورف الاسلام نے بھی کفایتی بولنگ کی۔
واضح رہے کہ اس میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر شورف الاسلام اور ناہید رانا کے این او سی میں ایک دن کی توسیع کی تھی۔