پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر تنقید نہ کریں: عظمیٰ بخاری

شائع شدہ تاریخ 22 اگست, 2026
پنجاب-سے-سیکھنے-والے-پنجاب-پر-تنقید-نہ-کریں-عظمیٰ-بخاری

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اللہ کا شکر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز کردیا ہے، جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا، لاہور کی آبادی کے لحاظ سے پی آئی سی کی گنجائش تیزی سے کم ہو رہی تھی، وزیراعلی پنجاب نے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جناح کارڈیالوجی اسپتال قائم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بہت جلد نواز شریف کینسر اسپتال کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں، نواز شریف کینسر اسپتال ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہوگا، کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ملک بھر سے آئے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے، اور خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔