پاکستان کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ، انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
شائع شدہ تاریخ 07 اگست, 2026
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا ۔
پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ کو دوبارہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔
ڈین لارنس ، اولی پوپ ، برائیڈن کارس اور سیم کک کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جیکب بیتھل دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
2 ٹیسٹ میچز کیلئے 16 رکنی انگلش اسکواڈ میں کپتان جو روٹ ، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن ، شعیب بشیر، ہیری بروک ، برائیڈن کارس ، سیم کک ، جارڈن کوکس ، بین ڈکٹ ، میتھیو فشر ، ایمیلیوگے ، ڈین لارنس، اولی پوپ ، اولی رابنسن، جیمی سمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔