والدین کیلئے بڑی خوشخبری، بچوں کا ب فارم اب مفت بنوائیں
شائع شدہ تاریخ 04 ستمبر, 2026
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کے قواعد 2025 میں ترمیم کردی ہے۔
ترمیم کے تحت مقررہ مدت گزرنے کے بعد پیدائش اور اموات کی تاخیر سے رجسٹریشن کے لیے فیس معافی کی مدت مزید 3 سال بڑھا دی گئی ہے۔
اب شہری مقررہ مدت کے بعد بھی اضافی رجسٹریشن فیس ادا کیے بغیر پیدائش یا موت کا اندراج کرا سکیں گے۔
پنجاب حکومت نے فیس معافی اور مفت رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کو ترمیم شدہ قواعد پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے ان شہریوں کو سہولت ملے گی جو مقررہ مدت میں پیدائش یا اموات کا اندراج نہیں کراسکے تھے۔