پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 04 ستمبر, 2026
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے 'صاف لاہور، صحت مند پنجاب'پروگرام پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی ضابطوں کی خلاف ورزی پر 18 یونٹس کو نوٹس اور 4 یونٹس سیل کیے گئے جب کہ تعمیراتی خلاف ورزی پر 6 مقامات سیل اور پولی تھین کے خلاف کارروائی میں 36 مقامات سیل کیے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی 10 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جب کہ 24 چالان اور 24 گاڑیاں سیل کردی گئیں۔
مزید برآں اجلاس میں فصلوں کی کٹائی کے پیش نظرصوبے بھر میں آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نگرانی سخت کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔