سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ
شائع شدہ تاریخ 04 ستمبر, 2026
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت 3344 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 8 روپے ہوگئی۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالربڑھ 4466 ڈالر فی اونس ہے۔