نصیرآباد میں گیس کمپریسر کا دھماکا، ماں اور 3 بچے جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 03 ستمبر, 2026
نصیرآباد کے علاقے ابڑو کالونی کے رہائشی شاہد علی ابڑو کے گھر میں اچانک اے سی کا کمپریسر پھٹا، تو ایک قیامت برپا ہوگئی، شاہد علی کا 2سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ شاہد علی، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا لیکن 3 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد شاہد علی کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی جانبر نہ ہوسکے۔
ایک ہی گھر سے ماں اور دو بچوں کی میتیں اٹھیں تو گھر کا ہر کونہ سوگ میں ڈوب گیا۔
شاہد علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ شاہد علی پولیس میں کلاس فور کا ملازم ہے، بہت محنت سے گھر چلاتا تھا، ہمیں کیا معلوم تھا کہ گیس کمپریسر ہی ہمارے گھر کی خوشیاں اجاڑ دے گا جب کہ شاہد علی خود شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔