نوشکی میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل
شائع شدہ تاریخ 03 ستمبر, 2026
ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کی گئی بچی کی عمر6 سے7سال ہے۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ دم گھٹنے سے پائی گئی جب کہ بچی کے نازک حصوں پر خون اورچوٹ کے نشانات بھی پائے گئے۔
سول اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچی کے جسم کے نمونے تجزیے کے لیے لاہور میں پنجاب فارنزک لیب بھجوائےجائیں گے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کل تک متعلقہ تفتیشی افسرکے حوالےکردی جائےگی۔
نوشکی کے علاقے احمد وال میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد ہلاکت کاواقعہ پیش آیاتھا۔
پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔