نسیم شاہ نے جدید کرکٹ میں تیز تبدیلیوں پر اظہارِ خیال کیا

شائع شدہ تاریخ 31 جولائی, 2026
نسیم-شاہ-نے-جدید-کرکٹ-میں-تیز-تبدیلیوں-پر-اظہارِ-خیال-کیا

نینشل کرکٹ اکیڈمی میں وائٹ بال کیمپ کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے جو نیا سسٹم آیا ہے اس  میں اچھی تبدیلیوں کی امید کرتے ہیں، اب  یہ کھلاڑی کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنی لوڈ منجمنٹ کرے۔

انھوں نے کہا مانتا ہوں کہ میری پرفارمنس اس طرح نہیں رہی جس طرح ہونی چاہیے تھی،  بطور بولنگ یونٹ بھی ہماری پرفارمنس اچھی نہیں رہی، لیکن جس تیزی سے کرکٹ تبدیل ہو رہی ہے یہ ہمارے لیے سرپرائز ہے۔

فاسٹ بولر  نسیم شاہ  نے مزید کہا کہ مجھےکافی وقت ملا اور میں نےفزیکل فٹنس پرکافی کام کیا لیکن جو گراؤنڈ کی انجریز ہیں وہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔