لبنان اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی، بیروت میں خوشی کی لہر
شائع شدہ تاریخ 17 اپریل, 2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا نفاذ شروع ہوگیا جس پر بیروت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن بنایا اس موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
پاسداران انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قانی نے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام یہ جانتے ہیں کہ اس فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے۔