سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ
شائع شدہ تاریخ 30 جولائی, 2026
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 4 لاکھ27 ہزار 436 ہے۔
اس طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 4050 ڈالر فی اونس ہوگیا۔