سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ
شائع شدہ تاریخ 05 اگست, 2026
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ37 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہوگئی۔