روسو نے پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کر لیے، منفرد اعزاز اپنے نام

شائع شدہ تاریخ 16 اپریل, 2026
روسو-نے-پی-ایس-ایل-میں-100-میچز-مکمل-کر-لیے،-منفرد-اعزاز-اپنے-نام

رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں، وہ مسلسل دسواں پی ایس ایل ایڈیشن کھیل رہے ہیں۔

36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے چار سیزن ملتان سلطانز اور 6 میں کوئٹہ کی نمائندگی کی ہے۔ 

رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 99 پی ایس ایل میچز میں 2366 رنز بنائے، اپنے پی ایس ایل کیریئر میں رائلی روسو نے تین سنچریاں، گیارہ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

سو میچز پورے ہونے پر روسو کو گوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کی جانب سے انہیں بطور یادگار ٹرافی پیش کی گئی۔