بیلجیئم نے امریکا کو 4-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

شائع شدہ تاریخ 07 جولائی, 2026
بیلجیئم-نے-امریکا-کو-41-سے-ہرا-کر-کوارٹر-فائنل-میں-جگہ-بنا-لی

سیٹل میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں4گول سے ہرا دیا۔

تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں امریکی فٹبال ٹیم ہائی مورال اورریڈ کارڈ دکھائے جانے والے کھلاڑی بیلوگن کے ساتھ اُتری۔

9ویں منٹ میں بیلجیئم کی جانب سے ڈی کیٹالاری کے گول نے بھی اُن کے حوصلے پست نہیں کیے۔ 31ویں منٹ میں امریکی کھلاڑی ٹلمین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

ابھی وہ اس گول کا جشن پوری طرح منا بھی نہیں سکے تھے کہ بیلجیئم نے دوسرا گول کردیا، 33ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری نے گیند امریکن جال میں پہنچائی۔ ہاف ٹائم پر مقابلہ 1-2 سے بیلجیئم کے حق میں تھا۔

ہاف شروع ہونے کے 12 منٹ بعد بیلجیئم کے وینا کین نے امریکی گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے تیسرا گول کردیا۔

1-3 سے خسارے میں جانے کے باوجود امریکی حملوں میں کمی نہیں آئی، اُن کے کھلاڑی مستقل خسارہ پورا کرنے کی کوششوں میں لگے رہے، مگر وہ کھیل کے ایک بہتر ین گول کیپر میں سے ایک بیلجیئم کے کورٹووا کے دفاع کو نہ توڑ سکے۔

رہی سہی کسر تجربہ کار لوکاکو نے انجری ٹائم میں بیلجیئم کیلئے چوتھا گول کرکے پوری کردی۔یوں  بیلجیئم نے امریکا کو  1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو میچ نہ جتو اسکا۔

بیلجیئم نے امریکا کو ایونٹ سے کک آؤٹ کردیا اور امریکی صدر کی سفارش پر امریکی ٹیم کے کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لیے جانے ا ور اپنی اپیل مسترد کیے جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔

خیال رہےکہ 2جولائی کو فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 میں شریک میزبان امریکا کے فٹبالر بالوگن کو بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا اور فیفا کے قانون کے تحت انہیں ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

راؤنڈ آف 16 میں7 جولائی کو امریکی ٹیم کے بیلجیئم سے میچ سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کی سفارش پر فیفا نے بالوگن کی معطلی ختم کردی جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔