برطانیہ میں امیگریشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 برس میں 80 ہزار غیر ملکی ڈی پورٹ

شائع شدہ تاریخ 21 اگست, 2026
برطانیہ-میں-امیگریشن-کے-خلاف-بڑا-کریک-ڈاؤن،-2-برس-میں-80-ہزار-غیر-ملکی-ڈی-پورٹ

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واپس بھیجے گئے غیر ملکی مجرموں کی تعداد 11,733 ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 5,995 مجرموں کو سزا مکمل ہونے سے پہلے ہی ڈی پورٹ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 24,471 ایسے افراد کو بھی واپس روانہ کیا گیا جن کے پناہ کے کیسز سے متعلق کارروائی جاری تھی یا درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں جبکہ 19,622 ایسے افراد کو ملک بدر کیا گیا جنہیں برطانیہ میں قیام کا قانونی حق حاصل نہیں تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے 6,103 افراد کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔

امیگریشن قوانین کے نفاذ کے لیے برطانوی حکومت نے مزید اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے امیگریشن حراستی مراکز کی گنجائش میں 40 فیصد اضافے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔