ایف بی آر کی بڑی کامیابی، 2 ماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول
شائع شدہ تاریخ 01 ستمبر, 2026
ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست) میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقررہ ہدف سے 12 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2026 کے دوران مجموعی طور پر 1722 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، جبکہ اس مدت کے لیے حکومت کی جانب سے 1710 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اکیلے ماہِ اگست کے دوران ایف بی آر نے 902 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔اس کے علاوہ ٹیکس ریفنڈز کے حوالے سے بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کو 155 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے ہیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال 31 ارب روپے زیادہ ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں، جس سے کاروباری حلقوں کو کیش فلو میں آسانی ملی ہے۔