اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی ہیکنگ صلاحیتوں سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

شائع شدہ تاریخ 23 جولائی, 2026
اوپن-اے-آئی-نے-اے-آئی-ماڈلز-کی-ہیکنگ-صلاحیتوں-سے-متعلق-اہم-انکشاف-کر-دیا

اوپن اے آئی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 'اس کی نظیر نہیں ملتی اور ایسا کمپنی کے اندر ماڈلز کی سائبر صلاحیتوں کی جانچ کے دوران ہوا'۔

کمپنی کے حال ہی میں متعارف کراگئے گئے جی پی ٹی 5.6 سول اور ایک اور ایڈوانس ماڈل جس کو ابھی جاری بھی نہیں کیا گیا، پر مبنی ایک خودکار اے آئی ایجنٹ ٹیسٹنگ کے دوران کنٹرول ماحول سے باہر اوپن انٹرنیٹ تک پہنچا۔

اس کے بعد اس نے پہلے سے ہیک شدہ لاگ ان تفصیلات کو استعمال کیا اور ایک اور اے آئی کمپنی ہگینگ فیس سرورز میں موجود ایسی سکیورٹی خامی کو دریافت کیا، جس کا انکشاف اب تک نہیں ہوسکا تھا اور پھر اسے ہیکنگ کے لیے استعمال کیا۔

اوپن اے آئی نے دعویٰ کیا کہ اے آئی ایجنٹ کی ہیکنگ سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ یہ ایجنٹس آزمائشی مقاصد کو مکمل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

ہگینگ فیس کے شریک بانی کلیمنٹ ڈیلانگی نے اس حوالے سے بتایا کہ پہلے ہمیں شبہ تھا کہ فرنٹیئر لیب اس ہیکنگ حملے کے پیچھے ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اس حوالے سے اوپن اے آئی کا ارادہ خراب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ دماغ گھما دینے والی حقیقت ہے کہ ایسا ایک اے آئی ایجنٹ نے خودکار طور پر کیا، یہ اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اے آئی کے شعبے میں بہت تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے حقیقی قوانین موجود نہیں، تو اس حوالے سے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے'۔

ماہرین کی جانب سے اے آئی پر مبنی سائبر حملوں کے حوالے سے ماضی میں تحفظات ظاہر کیے جاچکے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ کچھ ماڈلز انسانی کنٹرول سے باہر جاسکتے ہیں۔