چینی خلائی کمپنی کی بڑی کامیابی، نیا سنگِ میل عبور کرلیا

شائع شدہ تاریخ 21 اگست, 2026
چینی-خلائی-کمپنی-کی-بڑی-کامیابی،-نیا-سنگِ-میل-عبور-کرلیا

چینی حکام کے مطابق راکٹ بوسٹر کی اس کامیاب واپسی اور اس کے دوبارہ قابلِ استعمال ہونے سے مستقبل میں خلائی مشنز کی لانچنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی۔

اس شاندار کارنامے کے ساتھ ہی متعلقہ چینی کمپنی یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی تیسری خلائی کمپنی بن گئی ہے، جس سے عالمی سطح پر چین کی کمرشل خلائی صنعت میں ترقی اور پیش رفت مزید نمایاں ہوگئی ہے۔

اس مشن سے راکٹ کے ڈیزائن اور قابل انحصار ہونے کی تصدیق بھی ہوتی ہے اور فرسٹ اسٹیج ریکوری یا لینڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے۔ دیکھنے میں زیوکیو 3 اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ سے ملتا جلتا ہے، جس نے سب سے پہلے 2015 میں پرواز کے بعد لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا۔

دونوں راکٹوں کے ری یوز ایبل بوسٹرز اور لمبائی بھی لگ بھگ ملتے جلتے ہیں جبکہ لفٹنگ پاور بھی ایک جیسی ہے، البتہ دونوں راکٹوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مختلف ہے۔ فالکن 9 میں لیکوئیڈ آکسیجن اور راکٹ گریڈ کیروسین کو استعمال کیا جاتا ہے جبکہ زاکیو 3 مین لیکوئیڈ آکسیجن کے ساتھ سیال میتھین کو استعمال کیا گیا ہے۔