امریکی پابندیاں معاشی دہشتگردی ہیں، ایران کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ
شائع شدہ تاریخ 27 اگست, 2026
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے یا دیگر ممالک کو اپنی مہم میں شامل کرنے میں ناکامی کے بعد اب ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ جائز اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں جان بوجھ کر شہریوں کو نقصان پہنچاتی ہیں، کیونکہ ان کے باعث خوراک، ادویات، طبی آلات، توانائی اور دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی محدود ہوتی ہے، جو زندگی، صحت، خوراک اور مناسب معیارِ زندگی سمیت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ایران نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی یکطرفہ جبری پابندیوں اور ثانوی پابندیوں کی مذمت اور انہیں مسترد کریں۔
عباس عراقچی نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی پابندیوں کو تسلیم یا ان پر عمل درآمد نہ کریں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جائز اقتصادی تعلقات تبدیل کرنے کے لیے تیسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کا عمل فوری طور پر روکنا ہوگا۔