تازہ ترین

ٹرمپ کا بیان — “حماس کا غزہ پلان زبردست اور قابلِ عمل ہے”

Trump's statement — “Hamas' Gaza plan is great and feasible”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ منصوبے میں کچھ تبدیلیاں ہوجائیں یہ بھی ممکن ہے، حماس کا منصوبہ زبردست ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حماس کا غزہ منصوبہ بھاگیا انھوں نے اسے حیرت انگیز قرار دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کا منصوبہ زبردست ہے، غزہ منصوبے میں چند تبدیلیاں ہوجائیں یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سب متفق ہیں امن منصوبے پر کسی لچک کی ضرورت نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہورہا ہے، 3 ہزار سال پرانا مسئلہ حل ہورہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایسے امن عمل کا حصہ بننے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں، غزہ میں جنگ ہورہی تھی اب مذاکرات ہورہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حماس کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا نتیجہ دوچار دن میں آجائے گا، لوگ خوش ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں بمباری ختم کرنے پر رضامند ہے اب جلد معلوم ہو جائے گا کہ آیا حماس سنجیدہ ہے یا نہیں۔

 ’حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا‘

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے ابتدائی انخلا کی حد پر متفق ہو گیا اور اسرائیلی وفد مذاکرات کیلئے مصر روانہ ہو رہا ہے، امریکا جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانےکی کوششیں کر رہا ہے امید ہے میرا جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا۔

دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے عارضی طور پر بمباری روک دی ہے تاکہ امن معاہدے کو موقع مل سکے۔

امریکی صدر کے سوشل میڈیا بیان کو وائٹ ہاؤس نے ری ٹوئٹ کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ حماس اس معاملے میں تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں