قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کی بریت پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
شائع شدہ تاریخ 06 دسمبر, 2025
پولیس کا کہناہے کہ خاتون نے 2022 میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کامقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے ڈی این اے میچ نہ ہونے پرملزم کانسٹیبل رفیق مقدمہ سے بری کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کی بجائے خود پرپٹرول چھڑک کرخودکشی کی کوشش کی۔
ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن کوانکوائری کےاحکامات جاری کردیے۔تفتیشی افسرکی ملی بھگت پائی گئی تومحکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
محکمہ نے ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔