ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی کا معاملہ اب صدر زرداری اور وزیراعظم تک پہنچ چکا ہے، شہباز شریف اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرینگے۔
ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نوازشریف سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے، دونوں پارٹیوں کے قائدین میں آئندہ دو روز میں بڑی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں پیشرفت نہ ہوسکی تھی۔
پی پی ذرائع کا کشیدگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ حکومت کیلئے پیغام ہے۔