تازہ ترین

15 بار ڈک پر آؤٹ؟ پھر بھی اگلا میچ تم ہی کھیلو گے!

Suryakumar has confidence in Abhishek

ابھیشیک شرما نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان سوریاکمار یادیو نے انھیں کہا تھا کہ اگر تم 15 بار بھی ڈک پر آؤٹ ہوجاؤ تو تمہیں ہی میچ کھلاؤں گا۔

بھارت کے نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے پچھلے سال زمبابوے کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، تاہم وہ شروع کے میچز میں خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد سوریا کمار یادیوں نے انھیں سپورٹ کیا تھا اور ان سے تفصیلی گفتگو کی تھی۔

بھارتی اوپنر نے بتایا کہ سوریہ کمار یادو نے ان کے جدوجہد کے مرحلے کس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ تب بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے چاہے وہ لگاتار 15 بار ڈک اسکور کر لیں۔

سوریاکمار نے ابھیشیک کو کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ان کی صلاحیت کو دیکھا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ وہ ٹیم کو ایک اچھی شروعات فراہم کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔

 فہیم اشرف نے عامر کے بتائے ہوئے طریقے پر ابھیشیک شرما کو آؤٹ کردیا

"بریک فاسٹ ود چیمپئنز” نامی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے نوجوان کرکٹر نے بتایا کہ سوریہ کمار کی حوصلہ افزائی نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور انھیں ایک بہتر کھلاڑی بننے میں مدد کی۔

ابھیشیک نے بتایا کہ جب میں بھارتی ٹیم میں منتخب ہوا تو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 3-4 اننگز میں جلد آؤٹ ہوگیا، تو کپتان سوریاکمار نے مجھ سے کہا کہ ‘تم میرے لیے اتنے اہم کھلاڑی ہو کہ کہ اگر تم 15 بار صفر پر آؤٹ ہوتے تب بھی تم اگلا گیم کھیلو گے۔

سوریاکمار نے ابھیشیک سے یہ بھی کہا ک میں تمہیں یہ بات تحریری طور پر لکھ کر بھی دے سکتا ہوں، بقول ابھیشیک یہ اتنی بڑی بات تھی کہ کپتان اس طرح کہے جس نے کھیل میں میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں