تازہ ترین

شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں — انسٹا اسٹوری نے مچایا ہنگامہ

Rumors of separation between Shoaib Malik and Sana Javed — Insta Story creates uproar

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیے جانے کے بعد ثنا کی انسٹا اسٹوری بھی وائرل ہوگئی۔

شعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی افواہیں سامنے آنے کے بعد  خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں شعیب ملک نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں ہوتا ہے اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں، میں کراچی میں رہتا ہوں، پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے لیکن اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

شعیب ملک کا یہ بیان جنگل میں آگ کی طرح میڈیا میں پھیل گیا  جب کہ بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پیجز بھی شعیب ملک کے بیان کو شیئر کرنے لگے۔

حال ہی میں  ثنا جاوید نے ایک فیشن پیج پر شیئر انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

اسٹوری میں شعیب کے ثنا سے متعلق بیان پر جوڑے کو  نظر بد سے بچائے رکھنے کیلئے کی دعا کی گئی تھی۔

اداکارہ ثنا نے  اسکرین شاٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک  اور ثنا  جاوید کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا تھا۔

جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی تھی۔

شعیب ملک سے علیحدگی کی خبریں: ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں