عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 8ہزار 800روپے کی کمی ہوئی ،سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ7ہزار200روپےہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت میں 7ہزار544روپے کی کمی ہوئی ۔10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ77ہزار641روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 1912 ڈالر کا ہوگیا