تازہ ترین

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کے نئے ضوابط جاری کر دیے

Punjab government issues new rules for government employees' use of social media

حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ناقابل برداشت ہے، ذاتی شہرت یاخود نمائی سختی سے ممنوع قرار،مراسلہ

لاہور:پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے اصول جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کر دہ  مراسلے میں سول سرونٹس کو سوشل میڈیا پر بیانات، رائے یا معلومات شیئر کرنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق بغیر منظوری کے حکومتی پالیسی پر اظہار رائے یا ذاتی آراء دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے، افسران کا عمل عوامی تاثر پر اثر انداز ہوتا ہے، انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر احتیاط لازم ہے، ایسا مواد جس سے قومی سلامتی، امن عامہ یا اخلاقیات متاثر ہوں، سختی سے منع ہے۔

جاری کرد ہ مراسلے میں مزید کہا گیاہے کہ حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ناقابل برداشت ہے، ذاتی شہرت یا سوشل میڈیا پر خود نمائی سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اعلیٰ اخلاقی معیار، دیانت اور ذمہ داری لازم قرار دی گئی ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت انضباطی کارروائی ہوگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں