تازہ ترین

وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، اہم عالمی امور پر گفتگو

Prime Minister meets with Antonio Guterres, discusses important global issues

وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا، ماحولیاتی چیلنجزکاشکار ملکوں کی اضافی فنڈنگ کی جائے۔

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، مسئلہ کشمیر اور بیرونی جارحیت سے پاکستان میں دہشت گردی سپانسر کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔

ملاقات میں شہبازشریف نے زوردیا مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے، وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل کے کردار کی بھی ستائش کی۔

وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا، ماحولیاتی چیلنجزکاشکار ملکوں کی اضافی فنڈنگ کی جائے۔

وزیراعظم نے حالیہ سیلاب سےنمٹنے میں پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہنے پر اظہار تشکر کیا اور زور دیا کہ ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنےوالے پاکستان جیسے ممالک کےلیے اضافی فنانسنگ کی جائے۔

انتونیوگوتریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور اصولی کردار کو سراہا، وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں