تازہ ترین

ننھے سعد قتل کیس: پولیس نےدو مشتبہ افراد حراست میں لے لیے

Nanhe Saad murder case: Police arrest two suspects

سفاک قاتلوں نے 7 سالہ ننھے سعد کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی دل دہلا دینے والی کہانی سنادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں 7 سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ملزمان سہیل اور حسن کا گرفتاری سے قبل پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان سامنے آگیا ، جس میں سفاک قاتلوں نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا۔

ملزم سہیل نے بیان میں کہا کہ سعد اپنی خالہ کے گھر سے نکل کر چبوترے پر بیٹھا تھا، میں نے سعد کو حسن کے کہنے پر اٹھایا تھا، پہلے میں نے پھر حسن نے سعد سے زیادتی کی۔

ملزم نے بتایا میں نے گلے سے دبایا اور پھر اس کے سرپر اینٹ ماری، بچہ مر گیا تو حسن تھیلا اٹھا کر لایا، میں نے تھیلا پکڑا حسن نے اس میں سعد کی لاش ڈالی اور تھیلا لیجاکر کچرے میں پھینک دیا اوپر بلاک اور قالین رکھ دیا۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ جب بدبو آئی تو ہم نے ہی لوگوں کو جاکر بتایا، سعد ہم دونوں کو جانتا تھا۔

پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ 18 ستمبر کو ہوا تھا، ملزمان نے دو گھنٹے کے اندر ہی بچے کا قتل کیا اور بچے کی لاش 4 روز بعد کچرا کنڈی سے ملی۔

حکام کا کہنا تھاکہ ایک سےدوگھنٹےمیں پولیس ملزمان تک پہنچ گئی تھی، پہلے باڑے میں رہنے والے حسن کی نشاندہی ہوئی جبکہ سہیل باڑے کے پڑوس میں ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں