تازہ ترین

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے نادرا کی خصوصی سہولت کا آغاز

NADRA launches special facility for Pakistanis in Saudi Arabia

اسلام آباد (25 ستمبر 2025): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی آسانی کیلیے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔

نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو آسانی کے ساتھ اتھارٹی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرے گی۔

موبائل رجسٹریشن ٹیم شہر دمام میں 26 اور 27 ستمبر کو موجود ہوگی، اوورسیز پاکستانی مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تا 3 بجے تک خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

فراہم کی جانے والی خدمات:

  • نیا اسمارٹ نائکوپ
  • اسمارٹ نائکوپ ری پرنٹ
  • نائکوپ/اسمارٹ کی تجدید
  • ڈی یو پی کلیئرنس
  • نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ میں تبدیلی
  • نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ کی منسوخی
  • ایف آر سی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں