تازہ ترین

محسن نقوی کا پُرجوش موقف: ٹرافی لینی ہے تو لو، ورنہ جاؤ — باسط علی

Mohsin Naqvi's passionate stance: If you want to take the trophy, take it, otherwise leave — Basit Ali

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جیسی ہمت ہونی چاہیے وہ بھی ڈٹ گئے کہ ٹرافی لینی ہے تو لو ورنہ جاؤ۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ کی وننگ ٹرافی محسن نقوی سے وصول نہ کرنے پر پاکستانی کرکٹرز باسط علی اور کامران اکمل نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ اب بھی اگر آئی سی سی کی آنکھیں نہیں کھلیں گی تو بھارتی ٹیم ایسی بدمعاشی کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے اس اقدام کے بعد محسن نقوی جیسی ہمت ہونی چاہیے، وہ بھی ڈٹ گئے، بھارتی ٹیم ٹرافی نہیں لے سکی۔ چیئرمین پی سی بھی اس بات پر ڈٹے رہے کہ ٹرافی لینی ہے تو لو ورنہ جاؤ۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو بچانا ہے تو دنیا کے تمام بورڈز کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، بصورت دیگر ایسی گھٹیا حرکتیں ہوتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے درست فیصلہ کیا، یہ ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے ہی دینی ہوتی ہے، اب دیکھنا ہوگا اس صورتحال پر کرکٹ کے بڑے کھلاڑی کیا کہتے ہیں۔

ایشیا کپ فائنل : بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کے بعد ٹرافی کی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی، بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم چئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وننگ ٹرافی لینے کو تیار نہیں ہے، محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں