تازہ ترین

عمران خان نے عدالت میں ٹرائل رکوانے کی اپیل دائر کردی

Imran Khan files an appeal in court to stay the trial

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔

دوسری جانب سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا اس سے قبل بھی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف 2 درخواستیں دائر کر  رکھی ہیں۔

عدالت نے ساڑھے فریقین سے آج ہی دلائل طلب کرلیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں