حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم ملاقات طے پا گئی
شائع شدہ تاریخ 01 اکتوبر, 2025
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا اور ملاقات کی دعوت دی جس کے بعد آج اتحادی جماعتوں میں ملاقات طے پا گئی۔
مریم نواز کے بیان پر پی پی کا قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا، وفد میں نوید قمر، اعجاز جکھرانی اور دیگر شامل ہوں گے، اتحادی جماعتوں کے درمیان زیر التوا معاملات پر بات ہوگی جبکہ حالیہ بیان بازی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
مزید بتایا گیا کہ پی پی وفد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر ان سے احتجاج کرے گا، وفد سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات پیش کرے گا جبکہ پنجاب کے درپیش مسائل پر اسحاق ڈار کو آگاہ کرے گی۔