تازہ ترین

سعودی حکومت کا اہم اعلان — خطبۂ جمعہ کے نئے رہنما اصول جاری

Important announcement from the Saudi government — New guidelines for Friday sermon issued

سعودی عرب میں وزیراسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے خطبہ جمعہ گھروں کے کرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت کردی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے خطیبوں کوکرایے میں غیر معمولی اضافے سے متعلق روشنی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے خطیبوں کو خطبہ جمعہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اعتدال اور توازن کے پیغام پر زور دینے کی تاکید کی ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ مالکان کرایہ داروں پر غیر معمولی بوجھ نہ ڈالیں، کرایہ میں غیرضروری اضافے سے گھریلو نظام اور مسلمانوں کی خوشحالی متاثر ہوتی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حکومت نے کمرشل جائیدادوں کے کرایوں میں سالانہ اضافہ 5 برس کیلئے روک دیا ہے، مملکت میں مکینوں کوذہنی ومالی مشکلات سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق کوشش ہے کہ شہری اور غیرملکی پر سکون ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حکام کی جانب سے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔

سعودی عرب، تیل کے علاوہ دیگر شعبوں کی آمدن میں بڑا اضافہ

وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق سعودی وژن 2030 اہداف میں زائرین کو ہر ممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔

وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے، نسک عمرہ پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں