اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ اگر 12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو الیکشن 11 اکتوبر سے پہلے ہوں گے، اگر اسمبلی 12 اگست سے پہلے تحلیل ہوئی تو تین ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔
میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی اہلکار ملیں گے، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا: "انتخابات کے لیے واٹر مارک پیپر کا انتظام کر لیا گیا ہے، تمام ادارے ہم سے رابطے میں ہیں، ہم نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) اور ریٹرننگ آفیسر (RO) کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے اور الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور مواد تیار کر لیا گیا ہے اور رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کی بھی درخواست کی ہے۔"
ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی افسران، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو تعینات کر سکتا ہے جو نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق انتخابات کرائیں گے۔