تازہ ترین

آئی ایم ایف وفد کی وزارتِ خزانہ آمد

IMF delegation arrives at Finance Ministry

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا ، وزیر خزانہ آئی ایم ایف وفدکومیکرو اکنامک اہداف اور معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں مذاکرات کا پانچواں روز بھی جاری ہے، یہ مذاکرات پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی تیسری قسط کے اجراء سے متعلق ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا ، وزیر خزانہ آئی ایم ایف وفدکومیکرو اکنامک اہداف اور معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفدکو ٹیکس محاصل، مالیاتی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا اور عالمی ایجنسیوں کی جانب سےپاکستان کی ریٹنگ میں بہتری سےمتعلق بتایا جائےگا۔

آئی ایم ایف وفد سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات بھی شیڈول ہے، مشن صوبائی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لےگا جبکہ بجٹ سرپلس اور زرعی انکم پر ٹیکس وصولی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کریں گے اور وفد کو ٹیکس ریونیو سمیت اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پہلی سہہ ماہی میں ٹیکس ریونیومیں ممکنہ شارٹ فالم،اس کےحل سےمتعلق اعتمادمیں لایا جائے گا۔

آئی ایم ایف کوپاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات سےمتعلق بتایا جائے گا، خصوصاًخیبر پختوانخوااور پنجاب میں ہونے والے سیلابی نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا اور سیلاب پراٹھنے والے اخراجات ہنگامی فنڈز سے پورے کرنے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ریونیو میں کمی کو پی ایس ڈی پی میں ممکنہ کٹوتی اور مجوزہ فلڈ لیوی سے پورا کرنے پر تجاویز دی جائیں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں