تازہ ترین

سعودی عرب کے عوام کے لیے خوشخبری: عام تعطیل کا اعلان

Good news for the people of Saudi Arabia: Announcement of a public holiday

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی کی جانب سے مملکت کے 95 ویں یوم وطنی کے موقع پر تعطیل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل یکم ربیع الثانی 1447ھ مطابق 23 ستمبر 2025 کو مملکت بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق یوم وطنی سعودی عرب کا قومی دن ہے جسے ہر سال بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مملکت بھر میں تقاریب، آتش بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ ہیں، رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی وزیر دفاع کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے پاک سعودی تاریخی اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ پر لکھا پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے۔

دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ہیں رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل آئیں گے، انشاء اللہ، ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔

پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ کتنی اہمیت کا حامل ہے؟

یاد رہے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں