تازہ ترین

مفت دور ختم، اب فیس بک اور انسٹاگرام پر ادائیگی لازم

Free period ends, now payment is required on Facebook and Instagram

لندن : مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کا اشتہار فری ورژن متعارف کرایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99 پاؤنڈ اور موبائل فون صارفین کو 3.99پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق اشتہارات سے پاک سروسز استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اگر کوئی صارف اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کا استعمال جاری رکھنا چاہے تو ان سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جب کہ جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے وہ بدستور اشتہارات دیکھتے رہیں گے۔

مذکورہ ماڈل یورپی ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کے جواب میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی مذکورہ ماڈل پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین میں بھی میٹا نے اسی طرز کی سروس پیش کی تھی جسے "ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ” کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔

یورپی کمیشن نے اس سال میٹا پر 200 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ کمپنی کو کم تفصیلی ذاتی ڈیٹا (جیسے عمر، صنف اور مقام) کی بنیاد پر اشتہارات کے لیے ایک مفت ورژن دینا چاہیے تھا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ مقررہ فیس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو دوران ویڈیو اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور نہ ہی ان کا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں