تازہ ترین

سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کی گھر سے لاش برآمد

Former world champion boxer's body found in home

مانچسٹر(15 ستمبر 2025): مقبول ترین فائٹرز میں سے ایک سابق باکسنگ ورلڈ چیمپیئن رکی ہیٹن 46 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی، گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ہائیڈ میں ایک مکان سے ان کی لاش ملی تھی۔

’ہٹ مین‘ کے نام سے مشہور رکی ہیٹن نے اپنے شاندار کیریئر میں WBA ،IBO اور IBF لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹلز light-welterweight titles کے ساتھ ساتھ WBA ویلٹر ویٹ welterweight کا عالمی اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

انہوں نے 2012 میں باکسنگ کو خیر باد کہا تھا، تاہم رواں سال دبئی میں ایک نمائشی فائٹ کے لیے واپسی کی تیاری کر رہے تھے، ہیٹن نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں 48 میں سے 45 فائٹس جیتیں۔

ان کی سب سے یادگار فتح 2005 میں ہوئی تھی جب انہوں نے آسٹریلوی باکسر کوستیا زو کو شکست دے کر IBF لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا، اس کے بعد وہ اپنی پرانی فارم میں واپس نہ آ سکے۔

رپورٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کئی بار ذہنی دباؤ، شراب نوشی اور منشیات کے باعث مشکلات کا شکار رہے اور خودکشی کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

2016 میں بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ میری زندگی شراب نوشی کے باعث پٹری سے اتر گئی تھی اور اسی نے مجھے نشے کی طرف دھکیل دیا، یہ سب ایک بے قابو ٹرین کی طرح تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں