تازہ ترین

جانیں کون سی 4 ایپس سعودی عرب میں رہنے والوں کے لیے ضروری ہیں

Find out which 4 apps are essential for those living in Saudi Arabia

دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد روزگار کی تلاش میں سعودی عرب کا رخ کرتی ہے، تاہم وہاں قیام کیلیے صرف ویزہ یا پاسپورٹ ہی نہیں آپ کے موبائل فون میں 4 ایپس کا ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔

مندرجہ ذیل سطور میں ان چار ایپلی کیشنز کی تفصیلات بیان کی جارہی ہیں جو سعودی عرب میں قیام کے دوران ہر غیر ملکی کے موبائل فون میں موجود ہوں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی میں کوئی مشکل درپش نہ آئے۔

1 : نفاذ ایپ

اگر آپ سعودی عرب کے کسی بینک میں اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہیں یا توکلنا پر اکاؤنٹ بنانا ہے تو اس کیلیے نفاذ ایپلی کیشن کا ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ اگر کسی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنا ہو یا کوئی بھی سرکاری کام کروانا ہو تو اس کیلیے نفاذ ایپ کا ہونا لازمی امر ہے۔

2 : توکلنا ایپ

توکلنا ایپلی کیشن کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں آپ اپنے اقامہ کی تفصیلات اس کی مدت میعاد وغیرہ چیک کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ اپنے پاسپورٹ کی معلومات وغیرہ باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی آپ کی تمام ذاتی تفصیلات اور معلومات اس ایپ میں موجود ہوتی ہیں۔

3 : ابشر ایپ

اس ایپلی کیشن کا مقصد یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ اپنے موبائل سے آپ پر ہونے والا کسی بھی نوعیت کا جرمانہ چیک کرسکتے ہیں یا آپ کے کفیل نے آپ پر غروب یا خروج لگایا ہے اسے بھی چیک کرسکتے ہیں۔

4: گوسی ایپ

ای ایپ کے ذریعے آپ اپنی تنخواہ کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، یا صحت سے متعلق معلومات یا سرٹیفکیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یاد رکھیں !!

سعودی عرب میں قیام کیلیے اگر یہ چاروں ایپس آپ کے موبائل فون میں موجود نہیں ہوں گی تو کسی قانونی کارروائی کو پورا کرنے کیلیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں