تازہ ترین

فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز شریف بنوں پہنچ گئے، اہم فیصلے متوقع

Field Marshal and Prime Minister Shahbaz Sharif reach Bannu, important decisions expected

بنوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بنوں کے دورے کے دوران دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف بنوں پہنچ گئے، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران آپریشنز کی پیش رفت اور خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں