واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوالے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ”ہم غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، اس خاص مقصد کے لیے سب متفق ہیں اور ہم یہ کرکے رہیں گے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظیم کام کرنے کا ایک حقیقی موقع اور امکان ہے، پہلی بار سب خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں اور جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق پیر کو ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے، ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔