تازہ ترین

کرکٹر شان مسعود کے چچا ڈاکٹر وقار مسعود دنیا سے رخصت

Cricketer-Shaan-Masood's uncle Dr. Waqar Masood passes away

بھائی منصور خان کی جانب سے سابق ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے،جبکہ ڈاکٹر وقار مسعود کی تدفین آج بعد نماز مغرب اسلام آباد میں ہوگی۔

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کےچچا اورسابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔

سابق وفاقی وزیر کے بھائی منصور خان کی جانب سے سابق ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے،منصور خان کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کی  تدفین آج بعد نماز مغرب اسلام آباد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کئی سال وفاقی سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔  

 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں